Holy quran - listen online



English

The Holy Quran : Chapter 3: Aal-e-`Imran آل عِمرَان


English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[3:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[3:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[3:2] Alif Lam Mim.
[3:2] انَا اللہُ اعْلَمُ : میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔

[3:3] Allah is He beside Whom there is no God, the Living, the Self-Subsisting and All-Sustaining.
[3:3] اللّٰہ ! اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ ہمیشہ زندہ رہنے والا (اور) قائم بالذات ہے۔

[3:4] He has sent down to thee the Book containing the truth and fulfilling that which precedes it; and He sent down the Torah and the Gospel
[3:4] اس نے تجھ پر کتاب حق کے ساتھ اتاری ہے اُس کی تصدیق کرتی ہوئی جو اس کے سامنے ہے اور اُسی نے تورات اور انجیل کو اتارا۔

[3:5] Before this, as a guidance to the people; and He has sent down the Discrimination. Surely, those who deny the Signs of Allah shall have a severe punishment. And Allah is Mighty, Possessor of the power to requite.
[3:5] اس سے پہلے، لوگوں کے لئے ہدایت کے طور پر اور اُسی نے فرقان نازل کیا۔ یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لئے سخت عذاب (مقدر) ہے۔ اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) انتقام لینے والا ہے۔

[3:6] Surely, nothing in the earth or in the heaven is hidden from Allah.
[3:6] یقیناً اللہ وہ ہے جس پر کوئی چیز زمین میں ہو یا آسمان میں ہو چھپی نہیں رہتی۔

[3:7] He it is Who fashions you in the wombs as He wills; there is no God but He, the Mighty, the Wise.
[3:7] وہی ہے جو تمہیں رِحموں میں جیسی صورت میں چاہے ڈھالتا ہے۔ کوئی معبود نہیں مگر وہی، کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا۔



[3:8] He it is Who has sent down to thee the Book; in it there are verses that are decisive in meaning — they are the basis of the Book — and there are others that are susceptible of different interpretations. But those in whose hearts is perversity pursue such thereof as are susceptible of different interpretations, seeking discord and seeking wrong interpretation of it. And none knows its right interpretation except Allah and those who are firmly grounded in knowledge; they say, 'We believe in it; the whole is from our Lord.' — And none heed except those gifted with understanding. —
[3:8] وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری اُسی میں سے محکم آیات بھی ہیں' وہ کتاب کی ماں ہیں۔ اور کچھ دوسری متشابہ (آیات) ہیں۔ پس وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنہ چاہتے ہوئے اور اس کی تاویل کی خاطر اُس میں سے اس کی پیروی کرتے ہیں جو باہم مشابہ ہے حالانکہ اللہ کے سوا اور اُن کے سوا جو علم میں پختہ ہیں کوئی اُس کی تاویل نہیں جانتا۔ وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لے آئے، سب ہمارے ربّ کی طرف سے ہے۔ اور عقل مندوں کے سوا کوئی نصیحت نہیں پکڑتا۔

[3:9] 'Our Lord, let not our hearts become perverse after Thou hast guided us; and bestow on us mercy from Thyself; surely, Thou alone art the Bestower.
[3:9] اے ہمارے ربّ! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔ اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔ یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔

[3:10] 'Our Lord, Thou wilt certainly assemble mankind together on the Day about which there is no doubt; surely, Allah breaks not His promise.'
[3:10] اے ہمارے ربّ! تُو یقیناً لوگوں کو جمع کرنے والا ہے اس دن کے لئے جس میں کوئی شک نہیں۔ یقیناً اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
[3:11] Those who disbelieve — their possessions and their children shall not avail them at all against Allah; and it is they that are the fuel of the Fire.
[3:11] وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے اموال اور ان کی اولاد اللہ کے مقابل پر اُن کے کسی کام نہیں آئیں گے اور یہی وہ لوگ ہیں جو آگ کا ایندھن ہیں۔

[3:12] Their case is like the case of the people of Pharaoh and those before them; they rejected Our Signs; so Allah punished them for their sins, and Allah is severe in punishing.
[3:12] فرعون کی قوم کے طرزِ عمل کی طرح اور ان لوگوں کی طرح جو ان سے پہلے تھے۔ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا۔ اور اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[3:13] Say to those who disbelieve, 'You shall be overcome and gathered unto Hell; and an evil place of rest it is.'
[3:13] اُن سے کہہ دے جنہوں نے کفر کیا کہ تم ضرور مغلوب کئے جاﺅ گے اور جہنم کی طرف اکٹھے لے جائے جاﺅ گے۔اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔

[3:14] Certainly there was for you a Sign in the two armies that encountered each other, one army fighting in the cause of Allah and the other disbelieving, whom they saw to be twice as many as themselves, actually with their eyes. Thus Allah strengthens with His aid whomsoever He pleases. In that surely is a lesson for those who have eyes.
[3:14] یقیناً اُن دو گروہوں میں تمہارے لئے ایک بڑا نشان تھا جن کی مڈھ بھیڑ ہوئی۔ ایک گروہ اللہ کی خاطر لڑ رہا تھا اور دوسرا کافر تھا۔ وہ انہیں ظاہری نظر میں اپنے سے دوگنا دیکھ رہے تھے۔ اور اللہ جس کی چاہے اپنی نصرت سے تائید کرتاہے۔ یقیناً اس میں اہلِ بصیرت کے لئے ضرور ایک بڑی عبرت ہے۔

[3:15] Beautified for men is the love of desired things — women and children, and stored-up heaps of gold and silver, and pastured horses and cattle and crops. That is the provision of the present life; but it is Allah with Whom is an excellent home.
[3:15] لوگوں کے لئے طبعاً پسند کی جانے والی چیزوں کی یعنی عورتوں کی اور اولاد کی اور ڈھیروں ڈھیر سونے چاندی کی اور امتیازی نشان کے ساتھ داغے ہوئے گھوڑوں کی اور مویشیوں اور کھیتیوں کی محبت خوبصورت کرکے دکھائی گئی ہے۔ یہ دنیوی زندگی کا عارضی سامان ہے۔ اور اللہ وہ ہے جس کے پاس بہت بہتر لوٹنے کی جگہ ہے۔

[3:16] Say, 'Shall I inform you of something better than that?' For those who fear God, there are Gardens with their Lord, beneath which rivers flow; therein shall they abide; and pure spouses and Allah's pleasure. And Allah is Mindful of His servants,
[3:16] تُو کہہ دے کہ کیا میں تمہیں ان سے بہتر چیزوں کی خبر دوں؟ ان کے لئے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں ان کے ربّ کے پاس ایسے باغات ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اور پاک کئے ہوئے جوڑے ہیں اور اللہ کی طرف سے رضوان ہے۔ اور اللہ بندوں پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔



[3:17] Those who say, 'Our Lord, we do believe; forgive us, therefore, our sins and save us from the punishment of the Fire;'
[3:17] (یہ اُن کے لئے ہے) جو لوگ کہتے ہیں اے ہمارے ربّ! یقیناً ہم ایمان لے آئے۔ پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آ گ کے عذاب سے بچا۔

[3:18] The steadfast, and the truthful, and the humble, and those who spend in the way of God, and those who seek forgiveness in the latter part of the night.
[3:18] (یہ باغات ان کے لئے ہیں) جو صبر کرنے والے ہیں اور سچ بولنے والے ہیں اور فرمانبرداری کرنے والے ہیں اور خرچ کرنے والے ہیں اور صبح کے وقت استغفار کرنے والے ہیں۔

[3:19] Allah bears witness that there is no God but He — and also do the angels and those possessed of knowledge — Maintainer of justice; there is no God but He, the Mighty, the Wise.
[3:19] اللہ انصاف پر قائم رہتے ہوئے شہادت دیتا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور فرشتے بھی اور اہلِ علم بھی (یہی شہادت دیتے ہیں)۔ کوئی معبود نہیں مگر وہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا۔

[3:20] Surely, the true religion with Allah is Islam (complete submission). And those who were given the Book did not disagree but after knowledge had come to them, out of mutual envy. And whoso denies the Signs of Allah, then surely, Allah is quick at reckoning.
[3:20] یقیناً دین اللہ کے نزیک اسلام ہی ہے۔ اور اُن لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی اختلاف نہیں کیا مگر آپس میں سرکشی کرتے ہوئے اس کے بعد کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھا۔ اور جو اللہ کی آیات کا انکار کرتا ہے تو اللہ یقیناً حساب (لینے) میں بہت تیز ہے۔
[3:21] But if they dispute with thee, say, 'I have submitted myself to Allah, and also those who follow me.' And say to those who have been given the Book and to the unlearned, 'Have you submitted?' If they submit, then they will surely be guided; but if they turn back, then thy duty is only to convey the message. And Allah is Watchful of His servants.
[3:21] پس اگر وہ تجھ سے جھگڑاکریں تو کہہ دے کہ میں تو اپنی توجہ خالصۃً اللہ کی رضا کے تابع کر چکا ہوں اور وہ بھی جنہوں نے میری پیروی کی۔ اور ان سے کہہ دے جنہیں کتاب دی گئی اور ان سے بھی جو بے علم ہیں کہ کیا تم اسلام لے آئے ہو؟ پس اگر وہ اسلام لے آئے ہیں تو یقیناً وہ ہدایت پا چکے۔ اور اگر وہ پیٹھ پھیر لیں تو تجھ پر صرف (پیغام) پہنچانا فرض ہے۔ اور اللہ بندوں پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔



[3:22] Surely, those who deny the Signs of Allah and seek to kill the Prophets unjustly, and seek to kill such men as enjoin equity — announce to them a painful punishment.
[3:22] یقیناً وہ لوگ جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں اور نبیوں کی ناحق سخت مخالفت کرتے ہیں اور لوگوں میں سے اُن کی بھی شدید مخالفت کرتے ہیں جو انصاف کا حکم دیتے ہیں تُو انہیں دردناک عذاب کی بشارت دےدے۔

[3:23] Those are they whose deeds shall come to naught in this world and in the next, and they shall have no helpers.
[3:23] یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا میں بھی ضائع ہو گئے اور آخرت میں بھی۔ اور ان کے کوئی مدد گار نہیں ہوں گے۔

[3:24] Dost thou not know of those who have been given their portion of the Book? They are called to the Book of Allah that it may judge between them, but a party of them turn away in aversion.
[3:24] کیا تُو نے اُن کی طرف نظر نہیں دوڑائی جنہیں کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا۔ انہیں اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھر بھی ان میں سے ایک فریق پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے اور وہ اِعراض کرنے والے ہوتے ہیں۔

[3:25] That is because they say, 'The Fire shall not touch us, except for a limited number of days.' And what they used to forge has deceived them regarding their religion.
[3:25] (ان کی) یہ حالت اس لئے ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں آ گ ہرگز نہیں چھوئے گی مگر گنتی کے چند دن۔ اور اُن کو اُن کے دین کے معاملہ میں دھوکہ میں ڈال دیا اس نے جو وہ افترا کیا کرتے تھے۔

[3:26] How will they fare when We will gather them together on the Day about which there is no doubt; and when every soul shall be paid in full what it has earned, and they shall not be wronged?
[3:26] پس کیا حال ہوگا ان کا جب ہم انہیں ایک ایسے دن کے لئے اکٹھا کریں گے جس میں کوئی شک نہیں اور ہر جان کو اس کا پورا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا اور وہ کوئی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

[3:27] Say, 'O Allah, Lord of sovereignty, Thou givest sovereignty to whomsoever Thou pleasest; and Thou takest away sovereignty from whomsoever Thou pleasest. Thou exaltest whomsoever Thou pleasest and Thou abasest whomsoever Thou pleasest. In Thy hand is all good. Thou surely hast power to do all things.
[3:27] تُو کہہ دے اے میرے اللہ! سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے فرمانروائی عطا کرتا ہے اور جس سے چاہے فرمانروائی چھین لیتا ہے۔ اور تُو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔ خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقیناً تُو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[3:28] 'Thou makest the night pass into the day and makest the day pass into the night. And Thou bringest forth the living from the dead and bringest forth the dead from the living. And Thou givest to whomsoever Thou pleasest without measure.'
[3:28] تُو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔ اور تُو جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق عطا کرتا ہے۔

[3:29] Let not the believers take disbelievers for friends in preference to believers — and whoever does that has no connection with Allah — except that you cautiously guard against them. And Allah cautions you against His punishment; and to Allah is the returning.
[3:29] مومن، مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ پکڑیں۔ اور جو کوئی ایسا کرے گا تو وہ اللہ سے بالکل کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ سوائے اس کے کہ تم ان سے پوری طرح محتاط رہو۔ اور اللہ تمہیں اپنے آپ سے خبردار کرتا ہے۔ اور اللہ ہی کی طرف لَوٹ کر جانا ہے۔

[3:30] Say, 'Whether you conceal what is in your breasts or reveal it, Allah knows it; and He knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth. And Allah has power to do all things.'
[3:30] تُو کہہ دے خواہ تم اسے چھپاﺅ جو تمہارے سینوں میں ہے یا اسے ظاہر کرو اللہ اسے جان لے گا۔ اور وہ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
[3:31] Beware of the Day when every soul shall find itself confronted with all the good it has done and all the evil it has done. It will wish there were a great distance between it and that evil. And Allah cautions you against His punishment. And Allah is Most Compassionate to His servants.
[3:31] جس دن ہر جان جو نیکی بھی اُس نے کی ہوگی اُسے اپنے سامنے حاضر پائے گی اور اُس بدی کو بھی جو اُس نے کی ہوگی۔ وہ تمنا کرے گی کہ کاش اس کے اور اس (بدی) کے درمیان بہت دُور کا فاصلہ ہوتا۔ اور اللہ تمہیں اپنے آپ سے خبردار کرتا ہے۔ حالانکہ اللہ بندوں سے بہت مہربانی سے پیش آنے والا ہے۔



[3:32] Say, 'If you love Allah, follow me: then will Allah love you and forgive you your faults. And Allah is Most Forgiving, Merciful.'
[3:32] تُو کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا، اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[3:33] Say, 'Obey Allah and the Messenger;' but if they turn away, then remember that Allah loves not the disbelievers.
[3:33] تُو کہہ دے اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی۔ پس اگر وہ پِھر جائیں تو یقیناً اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

[3:34] Allah did choose Adam and Noah and the family of Abraham and the family of 'Imran above all peoples —
[3:34] یقیناً اللہ نے آدم اور نوح اور آلِ ابراہیم اور آلِ عمران کو سب جہانوں کے مقابل پر چُن لیا۔

[3:35] A race, co-related with one another. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[3:35] ان میں سے بعض بعض کی ذُرّیت میں سے ہیں اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[3:36] Remember when the woman of 'Imran said, 'My Lord, I have vowed to Thee what is in my womb to be dedicated to Thy service. So do accept it of me; verily, Thou alone art All-Hearing, All-Knowing.'
[3:36] جب عمران کی ایک عورت نے کہا اے میرے ربّ! جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے یقیناً وہ میں نے تیری نذر کر دیا (دنیا کے جھمیلوں سے) آزاد کرتے ہوئے۔ پس تُو مجھ سے قبول کر لے۔ یقیناً تُو ہی بہت سننے والا (اور) بہت جاننے والا ہے۔

[3:37] But when she was delivered of it, she said, 'My Lord, I am delivered of a female' — and Allah knew best what she had brought forth and the male she was thinking of was not like the female she had brought forth — 'and I have named her Mary, and I commit her and her offspring to Thy protection from Satan, the rejected.'
[3:37] پس جب اُس نے اُسے جنم دیا تو اس نے کہا اے میرے ربّ! میں نے تو بچی کو جنم دیا ہے۔ جبکہ اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے کس چیز کو جنم دیا تھا۔ اور نر مادہ کی طرح نہیں ہوتا۔ اور (اس عمران کی عورت نے کہا) یقیناً میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے، اور میں اسے اور اس کی نسل کو راندہء درگاہ شیطان سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔

[3:38] So her Lord accepted her with a gracious acceptance and caused her to grow an excellent growth and made Zachariah her guardian. Whenever Zachariah visited her in the chamber, he found with her provisions. He said, 'O Mary, whence hast thou this?' She replied, 'It is from Allah.' Surely, Allah gives to whomsoever He pleases without measure.
[3:38] پس اس کے ربّ نے اُسے ایک حسین قبولیت کے ساتھ قبول کر لیا اور اس کی اَحسن رنگ میں نشو و نما کی اور زکریا کو اس کا کفیل ٹھہرایا۔ جب کبھی بھی زکریا اس کے پاس محراب میں داخل ہوا تو اس نے اس کے پاس کوئی رزق پایا۔ اس نے کہا اے مریم! تیرے پاس یہ کہاں سے آتا ہے؟ اس نے (جواباً) کہا یہ اللہ کی طرف سے ہے۔ یقیناً اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے۔

[3:39] There and then did Zachariah pray to his Lord, saying, 'My Lord, grant me from Thyself pure offspring; surely, Thou art the Hearer of prayer.'
[3:39] اس موقع پر زکریا نے اپنے ربّ سے دعا کی اے میرے ربّ! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ذریّت عطا کر۔ یقیناً تُو بہت دعا سننے والا ہے۔

[3:40] And the angels called to him as he stood praying in the chamber: 'Allah gives thee glad tidings of Yahya, who shall testify to the truth of a word from Allah — noble and chaste and a Prophet, from among the righteous.'
[3:41] He said, 'My Lord, how shall I have a son, when age has overtaken me, and my wife is barren?' He answered, 'Such is the way of Allah: He does what He pleases.'
[3:41] اس نے کہا اے میرے ربّ! میرے کیسے بیٹا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپے نے آ لیا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے۔ اس نے کہا اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔



[3:42] He said, 'My Lord, appoint a token for me.' He replied, 'Thy token shall be that thou shalt not speak to men for three days except by signs. And remember thy Lord much and glorify Him in the evening and in the early morning.'
[3:42] اس نے کہا اے میرے ربّ! میرے لئے کوئی نشان مقرر کردے۔ اس نے کہا تیرا نشان یہ ہے کہ اشاروں کے سوا تُو تین دن لوگوں سے بات نہ کرے۔ اور اپنے ربّ کو بہت کثرت سے یاد کر اور تسبیح کر شام کو بھی اور صبح کو بھی۔

[3:43] And remember when the angels said, 'O Mary, Allah has chosen thee and purified thee and chosen thee above the women of all peoples.
[3:43] اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! یقیناً اللہ نے تجھے چن لیا ہے اور تجھے پاک کر دیا ہے اور تجھے سب جہانوں کی عورتوں پر فضیلت بخشی ہے۔

[3:44] 'O Mary, be obedient to thy Lord and prostrate thyself and worship God alone with those who worship.'
[3:44] اے مریم! اپنے ربّ کی فرمانبردار ہو جا اور سجدہ کر اور جھکنے والوں کے ہمراہ جھک جا۔

[3:45] This is of the tidings of things unseen which We reveal to thee. And thou wast not with them when they cast their arrows, as to which of them should be the guardian of Mary, nor wast thou with them when they disputed with one another.
[3:45] یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم تیری طرف وحی کر رہے ہیں اور تُو ان کے پاس نہیں تھا جبکہ وہ اس امر پر قرعہ ڈال رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کی کفالت کرے۔ اور تُو اُن کے پاس نہیں تھا جب وہ (اس بارہ میں) جھگڑ رہے تھے۔

[3:46] When the angels said, 'O Mary, Allah gives thee glad tidings of a word from Him; his name shall be the Messiah, Jesus, son of Mary, honoured in this world and in the next, and of those who are granted nearness to God;
[3:46] جب فرشتوں نے کہا اے مریم! یقیناً اللہ تجھے اپنی طرف سے ایک پاک کلمہ کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا۔ دنیا اور آخرت میں وجیہ اور مقربین میں سے ہوگا۔

[3:47] 'And he shall speak to the people in the cradle and when of middle age, and he shall be of the righteous.'
[3:47] اور وہ لوگوں سے کلام کرے گا پنگھوڑے میں اور ادھیڑ عمر میں اور پاکبازوں میں سے ہوگا۔

[3:48] She said, 'My Lord, how shall I have a son, when no man has touched me?' He said, "Such is the way of Allah, He creates what He pleases. When He decrees a thing, He says to it, 'Be!' and it is.
[3:48] اس نے کہا اے میرے ربّ! میرے کیسے بیٹا ہو گا جبکہ کسی بشر نے مجھے نہیں چھؤا۔ اس نے کہا اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جب وہ کسی امر کا فیصلہ کر لے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ "ہو جا" تو وہ ہونے لگتا ہے اور ہو کر رہتا ہے۔

[3:49] "And He will teach him the Book and the Wisdom and the Torah and the Gospel;
[3:49] اور وہ اُسے کتاب اور حکمت کی تعلیم دے گا اور تورات اورانجیل کی۔



[3:50] "And will make him a Messenger to the children of Israel (to say): 'I come to you with a Sign from your Lord, which is, that I will fashion out for you a creation out of clay after the manner of a bird, then I will breathe into it a new spirit and it will become a soaring being by the command of Allah; and I will heal the night-blind and the leprous, and I will quicken the dead, by the command of Allah; and I will announce to you what you will eat and what you will store up in your houses. Surely, therein is a Sign for you, if you be believers.
[3:50] اور وہ رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف (یہ پیغام دیتے ہوئے) کہ میں تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک نشان لے کر آیا ہوں کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرندے کی طرز پر پیدا کروں گا۔ پھر میں اس میں پھونکوں گا تو (معاً) وہ اللہ کے حکم سے پرندہ (یعنی طیرِروحانی) بن جائے گا۔ اور میں پیدائشی اندھے اور مبروص کو شفا بخشوں گا۔ اور میں اللہ کے حکم سے (روحانی) مُردوں کو زندہ کروں گا۔ اور میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کھاؤ گے اور اپنے گھروں میں کیا جمع کرو گے۔ یقیناً اس میں تمہارے لئے ایک بڑا نشان ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو۔
[3:51] 'And I come fulfilling that which is before me, namely, the Torah; and to allow you some of that which was forbidden you; and I come to you with a Sign from your Lord; so fear Allah and obey me.
[3:51] اور اُس کے مصدق کے طور پر آیا ہوں جو تورات میں سے میرے سامنے ہے تاکہ میں ان چیزوں میں سے جو تم پر حرام کر دی گئی تھیں بعض تمہارے لئے حلال قرار دے دوں۔ اور میں تمہارے ربّ کی طرف سے تمہارے پاس ایک (بڑا) نشان لے کر آیا ہوں ۔ پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

[3:52] 'Surely, Allah is my Lord and your Lord; so worship Him: this is the right path.' "
[3:52] یقیناً اللہ میرا بھی ربّ ہے اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ پس اسی کی عبادت کرو (اور) یہی سیدھا راستہ ہے ۔

[3:53] And when Jesus perceived their disbelief, he said, 'Who will be my helpers in the cause of Allah?' The disciples answered, 'We are the helpers of Allah. We have believed in Allah. And bear thou witness that we are obedient.
[3:53] پس جب عیسیٰ نے اُن میں انکار (کا رجحان) محسوس کیا تو اس نے کہا کون اللہ کی طرف (بلانے میں) میرے انصار ہوں گے؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے انصار ہیں، ہم اللہ پر ایمان لے آئے ہیں اور تُو گواہ بن جا کہ ہم فرمانبردار ہیں۔

[3:54] 'Our Lord, we believe in that which Thou hast sent down and we follow this Messenger. So write us down among those who bear witness.'
[3:54] اے ہمارے ربّ! ہم اس پر ایمان لے آئے جو تُو نے اُتارا اور ہم نے رسول کی پیروی کی۔ پس ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں میں لکھ دے۔

[3:55] And they planned, and Allah also planned; and Allah is the Best of planners.
[3:55] اور انہوں نے (یعنی مسیح کے منکروں نے بھی) تدبیر کی اور اللہ نے بھی تدبیر کی۔ اور اللہ تدبیر کرنے والوں میں بہترین ہے۔

[3:56] When Allah said, 'O Jesus, I will cause thee to die a natural death and will exalt thee to Myself, and will clear thee from the charges of those who disbelieve, and will place those who follow thee above those who disbelieve, until the Day of Resurrection; then to Me shall be your return, and I will judge between you concerning that wherein you differ.
[3:56] جب اللہ نے کہا اے عیسیٰ! یقیناً میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور اپنی طرف تیرا رفع کرنے والا ہوں اور تجھے ان لوگوں سے نتھار کر الگ کرنے والا ہوں جو کافر ہوئے، اور ان لوگوں کو جنہوں نے تیری پیروی کی ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انکار کیا ہے قیامت کے دن تک بالادست کرنے والا ہوں۔ پھر میری ہی طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے جس کے بعد میں تمہارے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

[3:57] 'Then as for those who disbelieve, I will punish them with a severe punishment in this world and in the next, and they shall have no helpers.
[3:57] پس جہانتک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے کفر کیا تو اُن کو میں اِس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی شدید عذاب دوں گا اور ان کے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔

[3:58] 'And as for those who believe and do good works, He will pay them their full rewards. And Allah loves not the wrongdoers.'
[3:58] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے تو اُن کو وہ اُن کے بھرپور اَجر دے گا۔ اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔

[3:59] That is what We recite unto thee of the Signs and the wise Reminder.
[3:59] یہ ہے وہ جسے ہم آیات اور حکمت والے ذکر میں سے تیرے سامنے پڑھتے ہیں۔

[3:60] Surely, the case of Jesus with Allah is like the case of Adam. He created him out of dust, then He said to him, 'Be!,' and he was.
[3:60] یقیناً عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی مثال کی سی ہے۔ اسے اس نے مٹی سے پیدا کیا پھر اسے کہا کہ "ہو جا " تو وہ ہونے لگا (اورہو کر رہا)۔
[3:61] This is the truth from thy Lord, so be thou not of those who doubt.
[3:61] (یہ یقیناً) حق ہے تیرے ربّ کی طرف سے۔ پس تُو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔

[3:62] Now whoso disputes with thee concerning him, after what has come to thee of knowledge, say to him, 'Come, let us call our sons and your sons, and our women and your women, and our people and your people; then let us pray fervently and invoke the curse of Allah on those who lie.'
[3:62] پس جو تجھ سے اس بارے میں اس کے بعد بھی جھگڑا کرے کہ تیرے پاس علم آ چکا ہے تو کہہ دے: آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں اور تمہارے بیٹوں کو بھی اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو بھی اور اپنے نفوس کو اور تمہارے نفوس کو بھی۔ پھر ہم مباہلہ کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں۔

[3:63] This certainly is the true account. There is none worthy of worship save Allah; and surely, it is Allah Who is the Mighty, the Wise.
[3:63] یقیناً یہی سچا بیان ہے۔ اور اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ اور یقیناً اللہ ہی ہے جو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[3:64] But if they turn away, then remember that Allah knows the mischief-makers well.
[3:64] پس اگر وہ پھر جائیں تو یقیناً (جان لو کہ) اللہ مفسدوں کو خوب جانتا ہے۔

[3:65] Say, 'O People of the Book! come to a word equal between us and you — that we worship none but Allah, and that we associate no partner with Him, and that some of us take not others for Lords beside Allah.' But if they turn away, then say, 'Bear witness that we have submitted to God.'
[3:65] تُو کہہ دے اے اہل کتاب! اس کلمہ کی طرف آ جاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی چیز کو اُس کا شریک ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوا ربّ نہیں بنائے گا۔ پس اگر وہ پھر جائیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہنا کہ یقینا ہم مسلمان ہیں۔

[3:66] O People of the Book! why do you dispute concerning Abraham, when the Torah and the Gospel were not revealed till after him? Will you not then understand?
[3:66] اے اہلِ کتاب! تم ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو حالانکہ تورات اور انجیل نہیں اتاری گئیں مگر اُس کے بعد۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟

[3:67] Behold! you are those who disputed about that whereof you had knowledge. Why then do you now dispute about that whereof you have no knowledge at all? Allah knows, and you know not.
[3:67] سنو! تم ایسے لوگ ہو کہ اُس بارہ میں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہے۔ تو پھر ایسی باتوں میں کیوں جھگڑتے ہو جن کا تمہیں کوئی علم ہی نہیں۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

[3:68] Abraham was neither a Jew nor a Christian, but he was ever inclined to God and obedient to Him, and he was not of those who associate gods with God.
[3:68] ابراہیم نہ تو یہودی تھا نہ نصرانی بلکہ وہ تو (ہمیشہ اللہ کی طرف) جھکنے والا فرمانبردار تھا۔ اور وہ (ہرگز) مشرکوں میں سے نہیں تھا۔

[3:69] Surely, the nearest of men to Abraham are those who followed him, and this Prophet and those who believe; and Allah is the friend of believers.
[3:69] یقیناً ابراہیم سے قریب تر تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے اس کی پیروی کی اور یہ نبی بھی اور وہ لوگ بھی جو (اس پر) ایمان لائے۔ اور اللہ مومنوں کا ولی ہے۔

[3:70] A section of the People of the Book would fain lead you astray; but they lead astray none except themselves, only they perceive not.
[3:70] اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ چاہتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کرسکیں۔ اور وہ گمراہ نہیں کرسکیں گے مگر اپنے آپ کو۔ اور وہ شعور نہیں رکھتے۔
[3:71] O People of the Book! why do you deny the Signs of Allah, while you are witnesses thereof ?
[3:71] اے اہل کتاب! تم اللہ کے نشانوں کو کیوں جھٹلاتے ہو جبکہ تم دیکھ رہے ہو۔

[3:72] O People of the Book! why do you confound truth with falsehood and hide the truth knowingly?
[3:72] اے اہلِ کتاب! تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں مشتبہ کرتے ہو اور تم حق چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو۔

[3:73] And a section of the People of the Book say, 'Believe in that which has been revealed unto the believers, in the early part of day, and disbelieve in the latter part thereof; perchance they may return;
[3:73] اور اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اس پر جو مومنوں پر اتارا گیا ہے دن کے پہلے حصّہ میں ایمان لے آؤ اور اس کے آخر پر انکار کردو شاید کہ وہ رجوع کرجائیں۔

[3:74] 'And obey none but him who follows your religion;' — Say, 'Surely, the true guidance, the guidance of Allah, is that one may be given the like of that which has been given to you' — 'or they would dispute with you before your Lord.' Say, 'All bounty is in the hand of Allah. He gives it to whomsoever He pleases. And Allah is Bountiful, All-Knowing.
[3:74] اور کسی کی بات پر ایمان نہ لاؤ سوائے اس کے جو تمہارے دین کی پیروی کرے۔ تُو کہہ دے کہ یقیناً ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے۔ یہ (ضروری نہیں) کہ کسی کو وہی کچھ دیا جائے جیسا تمہیں دیا گیا یا (اگر نہ دیا جائے تو گویا اُن کا حق ہوجائے گا کہ) وہ تمہارے ربّ کے حضور تم سے جھگڑا کریں۔ تُو کہہ دے یقیناً فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ اسے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بہت وسعت بخشنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[3:75] 'He chooses for His mercy whomsoever He pleases. And Allah is Lord of exceeding bounty.'
[3:75] وہ اپنی رحمت کے لئے جس کو چاہے خاص کر لیتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

[3:76] Among the People of the Book there is he who, if thou trust him with a treasure, will return it to thee; and among them there is he who, if thou trust him with a dinar, will not return it to thee, unless thou keep standing over him. That is because they say, 'We are not liable to blame in the matter of the unlearned;' and they utter a lie against Allah knowingly.
[3:76] اور اہلِ کتاب میں سے وہ بھی ہے کہ اگر تُو ڈھیروں ڈھیر امانت بھی اس کے پاس رکھوا دے تو وہ ضرور تجھے واپس کر دے گا۔ اور اُن میں ایسا بھی ہے کہ اگر تُو اس کو ایک دینار بھی دے تو وہ اسے تجھے واپس نہیں کرے گا سوائے اس کے کہ تُو اُس پر نگران کھڑا رہے۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم پر اُمیوں کے بارہ میں کوئی (الزام کی) راہ نہیں۔ اور وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں جبکہ وہ (اس بات کو) جانتے ہیں۔

[3:77] Nay, but whoso fulfils his pledge and fears God — verily, Allah loves the God-fearing.
[3:77] ہاں، کیوں نہیں! جس نے بھی اپنے عہد کو پورا کیا اور تقویٰ اختیار کیا تو اللہ متقیوں سے محبت کرنے والا ہے۔

[3:78] As for those who take a paltry price in exchange for their covenant with Allah and their oaths, they shall have no portion in the life to come, and Allah will neither speak to them nor look upon them on the Day of Resurrection, nor will He purify them; and for them shall be a grievous punishment.
[3:78] یقیناً وہ لوگ جو اللہ کے عہدوں اور اپنی قَسموں کو معمولی قیمت میں بیچ دیتے ہیں یہی ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگا اور اللہ نہ ان سے کلام کرے گا اور نہ قیامت کے دن ان پر نظر ڈالے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا۔ اور ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[3:79] And, surely, among them is a section who twist their tongues while reciting the Book; that you may think it to be part of the Book, while it is not part of the Book. And they say, 'It is from Allah;' while it is not from Allah; and they utter a lie against Allah knowingly.
[3:79] اور یقیناً ان (اہلِ کتاب) میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کتاب پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو بَل دیتا ہے تاکہ تم اسے کتاب میں سے سمجھو حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں۔ اور وہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے جبکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں۔ اور وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں باوجودیکہ وہ جانتے ہیں۔

[3:80] It is not possible for a man that Allah should give him the Book and dominion and prophethood, and then he should say to men: 'Be servants to me and not to Allah;' but he would say: 'Be solely devoted to the Lord because you teach the Book and because you study it.'
[3:80] کسی بشر کے لئے یہ ممکن نہیں کہ اللہ اُسے کتاب اور حکمت اور نبوت دے پھر وہ لوگوں سے یہ کہے کہ اللہ کے علاوہ میری عبادت کرنے والے بن جاؤ۔ بلکہ (وہ تو یہی کہتا ہے کہ) ربّانی ہوجاؤ، بوجہ اس کے کہ تم کتاب پڑھاتے ہو اور بوجہ اس کے کہ تم (اُسے) پڑھتے ہو۔
[3:81] Nor is it possible for him that he should bid you take the angels and the Prophets for Lords. Would he enjoin you to disbelieve after you have submitted to God?
[3:81] اور نہ وہ تمہیں یہ حکم دے سکتا ہے کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو ہی ربّ بنا بیٹھو۔ کیا وہ تمہیں کفر کی تعلیم دے گا بعد اس کے کہ تم فرمانبردار ہو چکے ہو۔

[3:82] And remember the time when Allah took a covenant from the people through the Prophets, saying: 'Whatever I give you of the Book and Wisdom and then there comes to you a Messenger, fulfilling that which is with you, you shall believe in him and help him.' And He said: 'Do you agree, and do you accept the responsibility which I lay upon you in this matter?' They said, 'We agree;' He said, 'Then bear witness, and I am with you among the witnesses.'
[3:82] اور جب اللہ نے نبیوں کا میثاق لیا کہ جبکہ میں تمہیں کتاب اور حکمت دے چکا ہوں پھر اگر کوئی ایسا رسول تمہارے پاس آئے جو اس بات کی تصدیق کرنے والا ہو جو تمہارے پاس ہے تو تم ضرور اس پر ایمان لے آؤ گے اور ضرور اس کی مدد کرو گے۔ کہا کیا تم اقرار کرتے ہو اور اس بات پر مجھ سے عہد باندھتے ہو؟ انہوں نے کہا (ہاں) ہم اقرار کرتے ہیں۔ اس نے کہا پس تم گواہی دو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔

[3:83] Now whoso turns away after this, then, surely, those are the transgressors.
[3:83] پس جو کوئی اس کے بعد پھر جائے تو یہی ہیں جو فاسق لوگ ہیں۔

[3:84] Do they seek a religion other than Allah's, while to Him submits whosoever is in the heavens and the earth, willingly or unwillingly, and to Him shall they be returned?
[3:84] کیا اللہ کے دین کے سوا وہ کچھ پسند کریں گے جبکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے طوعاً و کرہاً اس کا فرمانبردار ہو چکا ہے۔ اور وہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

[3:85] Say, 'We believe in Allah and in that which has been revealed to us, and that which was revealed to Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Tribes, and that which was given to Moses and Jesus and other Prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and to Him we submit.'
[3:85] تُو کہہ دے ہم ایمان لے آئے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اتارا گیا اور جو ابراہیم پر اتارا گیا اور اسماعیل پر اور اسحق پر اور یعقوب پر اور (اس کی) نسلوں پر اور جو موسیٰ اور عیسیٰ کو اور جو نبیوں کو اُن کے ربّ کی طرف سے دیا گیا۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم اسی کی فرمانبرداری کرنے والے ہیں۔

[3:86] And whoso seeks a religion other than Islam, it shall not be accepted from him, and in the life to come he shall be among the losers.
[3:86] اور جو بھی اسلام کے سوا کوئی دین پسند کرے تو ہرگز اس سے قبول نہیں کیا جائے گا اور آخرت میں وہ گھاٹا پانے والوں میں سے ہوگا۔

[3:87] How shall Allah guide a people who have disbelieved after believing and who had borne witness that the Messenger was true and to whom clear proofs had come? And Allah guides not the wrongdoing people.
[3:87] بھلا کیسے اللہ ایسی قوم کو ہدایت دے گا جو اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے ہوں اور وہ گواہی دے چکے ہوں کہ یہ رسول حق ہے، اور ان کے پاس کھلے کھلے دلائل آ چکے ہوں ۔ اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[3:88] Of such the reward is that on them shall be the curse of Allah and of angels and of men, all together.
[3:88] یہی وہ لوگ ہیں جن کی جزا یہ ہے کہ ان پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی۔

[3:89] They shall abide thereunder. Their punishment shall not be lightened nor shall they be reprieved;
[3:89] وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔ ان سے عذاب کو ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ کوئی مہلت دئے جائیں گے۔

[3:90] Except those who repent thereafter and amend. And surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[3:90] سوائے ان کے جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور اصلاح کر لی تو یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[3:91] Surely, those who disbelieve after they have believed and then increase in disbelief, their repentance shall not be accepted, and these are they who have gone astray.
[3:91] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اپنے ایمان لانے کے بعد کفر کیا پھر کفر میں بڑھتے گئے، ان کی توبہ ہرگزقبول نہ کی جائے گی۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جو گمراہ ہیں۔

[3:92] As for those who have disbelieved, and die while they are disbelievers, there shall not be accepted from any one of them even an earthful of gold, though he offer it in ransom. It is these for whom shall be a grievous punishment, and they shall have no helpers.
[3:92] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور مر گئے جبکہ وہ کافر تھے ان میں سے کسی سے زمین بھر سونا بھی ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اگرچہ وہ اُسے بطور فدیہ دینا چاہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔ اور ان کے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔

[3:93] Never shall you attain to righteousness unless you spend out of that which you love; and whatever you spend, Allah surely knows it well.
[3:93] تم ہرگز نیکی کو پا نہیں سکو گے یہاں تک کہ تم اُن چیزوں میں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو۔ اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو تو یقیناً اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔

[3:94] All food was lawful to the children of Israel, except what Israel forbade himself before the Torah was sent down. Say, 'Bring, then, the Torah and read it, if you are truthful.'
[3:94] تمام کھانے بنی اسرائیل پر حلال تھے سوائے ان کے جو خود اسرائیل نے اپنے اوپر حرام کر لئے پیشتر اس کے کہ تورات اتاری جاتی۔ تُو کہہ دے کہ تورات لے آؤ اور اسے پڑھ (کر دیکھ) لو، اگر تم سچے ہو۔

[3:95] Now whoso forges a lie against Allah after this, then it is these that are the wrongdoers.
[3:95] پس جو بھی اس کے بعد اللہ پر جھوٹ گھڑے تو یہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں۔

[3:96] Say, 'Allah has spoken the truth: follow, therefore, the religion of Abraham, who was ever inclined to God; and he was not of those who associate gods with God.'
[3:96] تُو کہہ اللہ نے سچ کہا۔ پس ابراہیمِ حنیف کی ملت کی پیروی کرو اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھا۔

[3:97] Surely, the first House founded for mankind is that at Becca, abounding in blessings and a guidance for all peoples.
[3:97] یقیناً پہلا گھر جو بنی نوع انسان (کے فائدے) کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو بَکَّہ میں ہے۔ (وہ) مبارک اور باعثِ ہدایت بنایا گیا تمام جہانوں کے لئے۔

[3:98] In it are manifest Signs; it is the place of Abraham; and whoso enters it, enters peace. And pilgrimage to the House is a duty which men — those who can find a way thither — owe to Allah. And whoever disbelieves, let him remember that Allah is surely independent of all creatures.
[3:98] اس میں کھلے کھلے نشانات ہیں (یعنی) ابراہیم کا مقام۔ اور جو بھی اس میں داخل ہوا وہ امن پانے والا ہو گیا۔ اور لوگوں پر اللہ کا حق ہے کہ وہ (اس کے) گھر کا حج کریں (یعنی) جو بھی اس (گھر) تک جانے کی استطاعت رکھتاہو اور جو انکار کردے تو یقیناً اللہ تمام جہانوں سے بے نیاز ہے۔

[3:99] Say, 'O People of the Book! why deny ye the Signs of Allah, while Allah is Watchful of what you do?'
[3:99] (اُن سے) کہہ دے اے اہل کتاب! کیوں تم اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہو جبکہ اللہ اس پر گواہ ہے جو تم کرتے ہو۔

[3:100] Say, 'O People of the Book! why hinder ye the believers from the path of Allah, seeking to make it crooked, while you are witnesses thereof ? And Allah is not unmindful of what you do.'
[3:100] (اور) کہہ دے اے اہل کتاب! تم اسے جو ایمان لایا ہے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو یہ چاہتے ہوئے کہ اس (راہ) میں کجی پیدا کردو جبکہ تم (حقیقت پر) گواہ ہو اور اللہ اس سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو۔
[3:101] O ye who believe! if you obey any party of those who have been given the Book, they will turn you again into disbelievers after you have believed.
[3:101] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم نے ان لوگوں میں سے جنہیں کتاب دی گئی، کسی گروہ کی اطاعت کی تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد (ایک دفعہ پھر) کافر بنا دیں گے۔

[3:102] How would you disbelieve, while to you are rehearsed the Signs of Allah, and His Messenger is present among you? And he who holds fast to Allah is indeed guided to the right path.
[3:102] اور تم کیسے انکار کرسکتے ہو جبکہ تم پر اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول (موجود) ہے۔ اور جو مضبوطی سے اللہ کو پکڑ لے تو یقیناً وہ صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دیا گیا۔

[3:103] O ye who believe! fear Allah as He should be feared; and let not death overtake you except when you are in a state of submission.
[3:103] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا ایسا تقویٰ اختیار کرو جیسا اس کے تقویٰ کا حق ہے اور ہرگز نہ مرو مگر اس حالت میں کہ تم پورے فرمانبردار ہو۔

[3:104] And hold fast, all together, by the rope of Allah and be not divided; and remember the favour of Allah which He bestowed upon you when you were enemies and He united your hearts in love, so that by His grace you became as brothers; and you were on the brink of a pit of fire and He saved you from it. Thus does Allah explain to you His commandments that you may be guided.
[3:104] اور اللہ کی رسّی کو سب کے سب مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقہ نہ کرو اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں کو آپس میں باندھ دیا اور پھر اس کی نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے۔ اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر (کھڑے) تھے تو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ شاید تم ہدایت پا جاؤ۔

[3:105] And let there be among you a body of men who should invite to goodness, and enjoin equity and forbid evil. And it is they who shall prosper.
[3:105] اور چاہئے کہ تم میں سے ایک جماعت ہو۔ وہ بھلائی کی طرف بلاتے رہیں اور اچھی باتوں کی تعلیم دیں اور بری باتوں سے روکیں۔ اور یہی ہیں وہ جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[3:106] And be not like those who became divided and who disagreed among themselves after clear proofs had come to them. And it is they for whom there shall be a great punishment,
[3:106] اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جو الگ الگ ہوگئے اور انہوں نے اختلاف کیا۔ بعد اس کے کہ اُن کے پاس کھلے کھلے نشانات آچکے تھے۔ اور یہی ہیں وہ جن کے لئے بڑا عذاب (مقدر) ہے۔



[3:107] On the day when some faces shall be white, and some faces shall be black. As for those whose faces will be black, it will be said to them: 'Did you disbelieve after believing? Taste, then, the punishment because you disbelieved.'
[3:107] جس دن بعض چہرے روشن ہو جائیں گے اور بعض چہرے سیاہ پڑ جائیں گے۔ پس وہ لوگ جن کے چہرے سیاہ پڑ گئے (ان سے کہا جائے گا) کیا تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے تھے؟ پس عذاب کو چکھو اس وجہ سے کہ تم انکار کیا کرتے تھے۔

[3:108] And as for those whose faces will be white, they will be in the mercy of Allah; therein will they abide.
[3:108] اور جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے جن کے چہرے روشن ہو گئے تو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

[3:109] These are the Signs of Allah, We rehearse them to thee while they comprise the truth; and Allah wills not any wrong to His creatures.
[3:109] یہ اللہ کی آیات ہیں۔ ہم انہیں تیرے سامنے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اور اللہ جہانوں کے لئے کوئی ظلم نہیں چاہتا۔

[3:110] And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and to Allah shall all affairs be returned for decision.
[3:110] اور اللہ ہی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور اللہ ہی کی طرف تمام امور لوٹائے جائیں گے۔
[3:111] You are the best people raised for the good of mankind; you enjoin what is good and forbid evil and believe in Allah. And if the People of the Book had believed, it would have surely been better for them. Some of them are believers, but most of them are disobedient.
[3:111] تم بہترین امّت ہو جو تمام انسانوں کے فائدہ کے لئے نکالی گئی ہو۔ تم اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو۔ اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر ہوتا۔ ان میں مومن بھی ہیں مگر اکثر ان میں سے فاسق لوگ ہیں۔

[3:112] They cannot harm you save a slight hurt; and if they fight you, they shall show you their backs. Then they shall not be helped.
[3:112] وہ تمہیں معمولی تکلیف کے سوا ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اور اگر وہ تم سے قتال کریں گے تو ضرور تمہیں پیٹھ دکھا جائیں گے۔ پھر و ہ مدد نہیں دئیے جائیں گے۔



[3:113] Smitten shall they be with abasement wherever they are found, unless they have protection from Allah, or protection from men. They have incurred the wrath of Allah, and smitten are they with wretchedness. That is because they would reject the Signs of Allah and kill the Prophets unjustly. That is because they rebelled and used to transgress.
[3:113] ان پر ذلت (کی مار) ڈالی گئی جہاں کہیں بھی وہ پائے گئے۔ سوائے ان کے جو اللہ کے عہد اور لوگوں کے عہد (کی پناہ) میں ہیں۔ اور وہ اللہ کے غضب کے ساتھ واپس لوٹے اور ان پر بے بسی (کی مار) ڈالی گئی۔ یہ اس لئے ہوا کہ وہ اللہ کے نشانات کا انکار کیا کرتے تھے اور وہ انبیاءکی ناحق سخت مخالفت کرتے تھے۔ یہ اس سبب سے ہوا جو انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حّدِ اعتدال سے گزر جایا کرتے تھے۔

[3:114] They are not all alike. Among the People of the Book there is a party who stand by their covenant; they recite the word of Allah in the hours of night and prostrate themselves before Him.
[3:114] وہ سب ایک جیسے نہیں۔ اہل کتاب میں سے ایک جماعت (اپنے مسلک پر) قائم ہے۔ وہ رات کے اوقات میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور وہ سجدے کر رہے ہوتے ہیں۔

[3:115] They believe in Allah and the Last Day, and enjoin what is good and forbid evil, and hasten, vying with one another, in good works. And these are among the righteous.
[3:115] وہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور یومِ آخر پر اور اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور یہی ہیں وہ جو صالحین میں سے ہیں۔

[3:116] And whatever good they do, they shall not be denied its due reward; and Allah well knows the God-fearing.
[3:116] اور جو نیکی بھی وہ کریں گے تو ہرگز اُن سے اس کے بارہ میں ناشکری کا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔

[3:117] As for those who disbelieve, their possessions and their children shall not avail them aught against Allah; and these are the inmates of the Fire; therein shall they abide.
[3:117] یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اموال اور ان کی اولادیں انہیں اللہ سے بچانے میں کچھ بھی کام نہیں آئیں گے۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جو آگ والے ہیں۔ وہ اس میں ایک بہت لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[3:118] The likeness of what they spend for the present life is as the likeness of a wind wherein there is intense cold which smites the harvest of a people who have wronged themselves, and destroys it. And Allah has not wronged them, but they wrong themselves.
[3:118] اس دنیا کی زندگی میں وہ جو بھی خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ایسی ہوا کی طرح ہے جس میں شدید سردی ہو، وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر (مصیبت بن کر) وارد ہو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہو اور وہ اُسے برباد کر دے۔ اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پرظلم کرتے ہیں۔

[3:119] O ye who believe! take not others than your own people as intimate friends; they will not fail to corrupt you. They love to see you in trouble. Hatred has already shown itself through the utterances of their mouths, and what their breasts conceal is greater still. We have made clear to you Our commandments, if you will understand.
[3:119] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے لوگوں کو چھوڑ کر دوسروں کو جگری دوست نہ بناؤ۔ وہ تم سے برائی کرنے میں کوئی کمی نہیں کرتے۔ وہ پسند کرتے ہیں کہ تم مشکل میں پڑو۔ یقیناً بُغض ان کے مُونہوں سے ظاہر ہو چکا ہے اور جو کچھ ان کے دل چھپاتے ہیں وہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ یقیناً ہم تمہارے لئے آیات کو کھول کھول کر بیان کرچکے ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو۔

[3:120] Behold, you are those who love them, but they love you not. And you believe in all the Book. When they meet you, they say, 'We believe;' but when they are alone, they bite their finger-tips at you for rage. Say, 'Perish in your rage. Surely, Allah knows well what is hidden in your breasts.'
[3:120] تم ایسے عجیب ہو کہ ان سے محبت کرتے ہو جبکہ وہ تم سے محبت نہیں کرتے اور تم ساری کتاب پر ایمان لاتے ہو۔ اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب الگ ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف غیظ سے اپنی انگلیوں کے پورے کاٹتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ اپنے ہی غُصہ سے مر جاؤ۔ یقیناً اللہ سینوں کی باتوں کا خوب علم رکھتا ہے۔
[3:121] If anything good befall you, it grieves them; and if an evil befall you, they rejoice thereat. But if you be steadfast and righteous, their designs will not harm you at all; surely, Allah encompasses all that they do.
[3:121] اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برُی لگتی ہے۔ اور اگر تمہیں کوئی مصیبت پڑے تو اس سے خوش ہوتے ہیں۔ اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو ان کی تدبیر تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ یقینا اللہ اس کو گھیرے ہوئے ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[3:122] And remember the time when thou didst go forth early in the morning from thy household, assigning to the believers their positions for battle. And Allah is All- Hearing, All-Knowing;
[3:122] اور (یاد کر) جب تُو صبح اپنے گھر والوں سے مومنوں کو (ان کی) لڑائی کے ٹھکانوں پر بٹھانے کی خاطر الگ ہوا۔ اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[3:123] When two of your groups meditated cowardice, although Allah was their friend. And upon Allah should the believers rely.
[3:123] جب تم میں سے دو گروہوں نے ارادہ کیا کہ وہ بزدلی دکھائیں حالانکہ اللہ دونوں کا ولی تھا۔ اور اللہ ہی پر مومنوں کو توکل کرنا چاہئے۔

[3:124] And Allah had already helped you at Badr when you were weak. So take Allah for your Protector that you may be grateful.
[3:124] اور یقیناً اللہ بدرمیں تمہاری نصرت کر چکا ہے جبکہ تم کمزور تھے۔ پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم شکر کرسکو۔

[3:125] When thou didst say to the believers, 'Will it not suffice you that your Lord should help you with three thousand angels sent down from on high?'
[3:125] جب تو مومنوں سے یہ کہہ رہا تھا کہ کیا تمہارے لئے کافی نہیں ہوگا کہ تمہارا ربّ تین ہزار اتارے جانے والے فرشتوں سے تمہاری مدد کرے؟

[3:126] Yea, if you be steadfast and righteous and they come upon you immediately in hot haste, your Lord will help you with five thousand angels, attacking vehemently.
[3:126] کیوں نہیں۔ اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو جبکہ وہ اپنے اسی جوش میں (کھولتے ہوئے) تم پر ٹوٹ پڑیں تو تمہارا ربّ پانچ ہزار عذاب دینے والے فرشتوں کے ساتھ تمہاری مدد کرے گا۔

[3:127] And Allah has made it only as glad tidings for you and that your hearts might be at rest thereby; and help comes from Allah alone, the Mighty, the Wise.
[3:127] اور اللہ نے یہ (وعدہ) محض تمہیں خوشخبری دینے کے لئے کیا ہے اور تاکہ اس سے تمہارے دل اطمینان محسوس کریں اور (امر واقعہ یہ ہے کہ) مدد محض اللہ ہی کی طرف سے ملتی ہے جو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[3:128] God will do so that He might cut off a part of the disbelievers or abase them so that they might go back frustrated.
[3:128] تا کہ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ ان کے ایک حصہ کو کاٹ پھینکے یا ان کو سخت ذلیل کر دے پس وہ نامراد واپس لوٹیں۔

[3:129] Thou hast no concern in the matter: He may turn to them in mercy or punish them, for they are wrongdoers.
[3:129] تیرے پاس کچھ اختیار نہیں۔ خواہ وہ اُن پر توبہ قبول کرتے ہوئے جُھک جائے یا اُنہیں عذاب دے، وہ بہر حال ظالم لوگ ہیں۔

[3:130] And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. He forgives whomsoever He pleases and punishes whomsoever He pleases, and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[3:130] اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[3:131] O ye who believe! devour not interest involving diverse additions; and fear Allah that you may prosper.
[3:131] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! سود دَر سود نہ کھایا کرو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔

[3:132] And fear the Fire prepared for the disbelievers.
[3:132] اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کےلئے تیار کی گئی ہے۔

[3:133] And obey Allah and the Messenger that you be shown mercy.
[3:133] اور اللہ اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم رحم کئے جاؤ۔

[3:134] And vie with one another in asking for forgiveness from your Lord, and for a Paradise whose price is the heavens and the earth, prepared for the God-fearing —
[3:134] اور اپنے ربّ کی مغفرت اور اُس جنت کی طرف دوڑو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین پر محیط ہے۔ وہ متقیوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

[3:135] Those who spend in prosperity and adversity, and those who suppress anger and pardon men; and Allah loves those who do good;
[3:135] (یعنی) وہ لوگ جو آسائش میں بھی خرچ کرتے ہیں اور تنگی میں بھی اور غصہ دبا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں۔ اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[3:136] And those who, when they commit a foul deed or wrong themselves, remember Allah and implore forgiveness for their sins — and who can forgive sins except Allah? — and do not persist knowingly in what they have done.
[3:136] نیز وہ لوگ جو اگر کسی بے حیائی کا ارتکاب کر بیٹھیں یا اپنی جانوں پر (کوئی) ظلم کریں تو وہ اللہ کا (بہت) ذکر کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کون ہے جو گناہ بخشتا ہے۔ اور جو کچھ وہ کر بیٹھے ہوں اس پر جانتے بوجھتے ہوئے اِصرار نہیں کرتے۔

[3:137] It is these whose reward is forgiveness from their Lord, and Gardens beneath which rivers flow, wherein they shall abide; and how good is the reward of those who work!
[3:137] یہی وہ لوگ ہیں جن کی جزا ان کے ربّ کی طرف سے مغفرت ہے اور ایسی جَنَّات ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ اور عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے۔

[3:138] Surely, there have been many dispensations before you; so travel through the earth and see how evil was the end of those who treated the Prophets as liars.
[3:138] یقیناً تم سے پہلے کئی سنتیں گزر چکی ہیں۔ پس زمین میں سیر کرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا تھا۔

[3:139] This (the Qur'an) is a clear demonstration to men, and a guidance and an admonition to the Godfearing.
[3:139] یہ لوگوں کے لئے (کھوٹے کھرے میں تمیز کر دینے والا) ایک بیان ہے اور ہدایت اور نصیحت ہے متقیوں کے لئے۔

[3:140] Slacken not, nor grieve; and you shall certainly have the upper hand, if you are believers.
[3:140] اور کمزوری نہ دکھاؤ اور غم نہ کرو جبکہ (یقیناً) تم ہی غالب آنے والے ہو، اگر تم مومن ہو۔
[3:141] If you have received an injury, surely the disbelieving people have already received a similar injury. And such days We cause to alternate among men that they may be admonished, and that Allah may distinguish those who believe and may take witnesses from among you; and Allah loves not the unjust;
[3:141] اگر تمہیں کوئی زخم لگا ہے تو ویسا ہی زخم (مدِّ مقابل) قوم کو بھی تو لگا ہے۔ اور یہ وہ ایام ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں تاکہ اللہ جانچ لے ان کو جو ایمان لائے اور تم میں سے بعض کو شہیدوں کے طور پر اپنالے۔ اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔

[3:142] And that Allah may purify those who believe, and destroy the disbelievers.
[3:142] اور تا کہ اللہ ان لوگوں کو جو مومن ہیں خوب پاک کردے اور کافروں کو مٹا ڈالے۔

[3:143] Do you suppose that you will enter Heaven while Allah has not yet distinguished those of you that strive in the way of Allah and has not yet distinguished the steadfast?
[3:143] کیا تم سمجھتے ہو کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے باوجود اس کے کہ اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو ابھی پرکھا نہیں اور (خدا کا یہ دستور اس لئے ہے) تاکہ وہ صبر کرنے والوں کو جانچ لے۔

[3:144] And you used to wish for this death before you met it; now you have seen it while you were actually looking for it.
[3:144] اور یقیناً تم موت کی تمنا کیا کرتے تھے پیشتر اس کے کہ تم اسے پالیتے۔ پس اب تم نے اسے اس حال میں دیکھ لیا ہے کہ کھڑے دیکھتے رہ گئے ہو۔

[3:145] And Muhammad is only a Messenger. Verily, all Messengers have passed away before him. If then he die or be slain, will you turn back on your heels? And he who turns back on his heels shall not harm Allah at all. And Allah will certainly reward the grateful.
[3:145] اور محمدنہیں ہے مگر ایک رسول۔ یقینا اس سے پہلے رسول گزر چکے ہیں۔ پس کیا اگر یہ بھی وفات پا جائے یا قتل ہو جائے تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ اور جو بھی اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائےگا تو وہ ہرگز اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکےگا۔ اور اللہ یقینا شکرگزاروں کو جزا دے گا۔

[3:146] And no soul can die except by Allah's leave — a decree with a fixed term. And whoever desires the reward of the present world, We will give him thereof; and whoever desires the reward of the life to come, We will give him thereof; and We will surely reward the grateful.
[3:146] اور کسی جان کے لئے مرنا ممکن نہیں سوائے اس کے کہ اللہ کے اِذن سے ہو۔ یہ ایک طے شدہ نوشتہ ہے۔ اور جو کوئی دنیا کا ثواب چاہے ہم اُسے اس میں سے عطا کرتے ہیں۔ اور جو کوئی آخرت کا ثواب چاہے ہم اُسے اسی میں سے عطا کرتے ہیں۔ اور ہم شکر کرنے والوں کو یقیناً جزا دیں گے۔

[3:147] And many a Prophet there has been beside whom fought numerous companies of their followers. They slackened not for aught that befell them in the way of Allah, nor did they weaken, nor did they humiliate themselves before the enemy. And Allah loves the steadfast.
[3:147] اور کتنے ہی نبی تھے کہ جن کے ساتھ مل کر بہت سے ربّانی لوگوں نے قتال کیا۔ پھر وہ ہرگز کمزور نہیں پڑے اس مصیبت کی وجہ سے جو اللہ کے رستے میں انہیں پہنچی۔ اور انہوں نے ضُعف نہیں دکھایا اور وہ (دشمن کے سامنے) جھکے نہیں۔ اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[3:148] And they uttered not a word except that they said: 'Our Lord, forgive us our errors and our excesses in our conduct, and make firm our steps and help us against the disbelieving people.'
[3:148] اور ان کا قول اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے عرض کیا اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی۔ اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔

[3:149] So Allah gave them the reward of this world, as also an excellent reward of the next; and Allah loves those who do good.
[3:149] تو اللہ نے انہیں دنیا کا ثواب بھی دیا اور آخرت کا بہت عمدہ ثواب بھی۔ اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[3:150] O ye who believe! if you obey those who have disbelieved, they will cause you to turn back on your heels, and you will become losers.
[3:150] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم نے ان لوگوں کی اطاعت کی جو کافر ہوئے تو وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بَل لوٹا دیں گے۔ پھر تم نقصان اٹھاتے ہوئے لوٹو گے۔
[3:151] Nay, Allah is your Protector, and He is the Best of helpers.
[3:151] بلکہ اللہ ہی تمہارا مولیٰ ہے اور وہ سب مدد کرنے والوں میں بہترین ہے۔

[3:152] We shall strike terror into the hearts of those that have disbelieved because they associate partners with Allah for which He has sent down no authority. Their abode is the Fire; and evil is the habitation of the wrongdoers.
[3:152] ہم ضرور ان لوگوں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے جنہوں نے کفر کیا کیونکہ انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرایا اس کو جس کے بارے میں اس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی۔ اور ان کا ٹھکانا آگ ہے اور ظالموں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔

[3:153] And Allah had surely made good to you His promise when you were slaying and destroying them by His leave, until, when you became lax and disagreed among yourselves concerning the order and you disobeyed after He had shown you that which you loved, He withdrew His help. Among you were those who desired the present world, and among you were those who desired the next. Then He turned you away from them, that He might try you — and He has surely pardoned you, and Allah is Gracious to the believers. —
[3:153] اور یقیناً اللہ نے تم سے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے ان کی بیخ کنی کر رہے تھے۔ تاآنکہ جب تم نے بزدلی دکھائی اور تم اصل حکم کے بارہ میں باہم جھگڑنے لگے اور تم نے اس کے باوجود بھی نافرمانی کی کہ اُس نے تمہیں وہ کچھ دکھلا دیا تھا جو تم پسند کرتے تھے۔ تم میں ایسے بھی تھے جو دنیا کی طلب رکھتے تھے اور تم میں ایسے بھی تھے جو آخرت کی طلب رکھتے تھے۔ پھر اُس نے تمہیں ان سے پرے ہٹالیا تا کہ تمہیں آزمائے۔ اور (جو بھی ہوا) وہ یقیناً تمہیں معاف کرچکا ہے اور اللہ مومنوں پر بہت فضل کرنے والا ہے۔

[3:154] When you were running away and looked not back at anyone while the Messenger was calling out to you from your rear, then He gave you a sorrow in recompense for a sorrow, that you might not grieve for what escaped you, nor for what befell you. And Allah is well aware of what you do.
[3:154] جب تم بھاگ رہے تھے اور کسی کو بھی مُڑ کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول تمہارے دوسرے جتھے میں (کھڑا) تمہیں بُلا رہا تھا تو اللہ نے تمہیں ایک غم کے بدلے بڑا غم پہنچایا تاکہ تم ملول نہ ہو اس پر جو تم سے جاتا رہا اور اس تکلیف پر جو تمہیں پہنچی۔ اور اللہ اس سے خوب باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔

[3:155] Then, after the sorrow, He sent down peace on you — a slumber that overcame a party of you — while the other party was anxious concerning their own selves, thinking wrongly of Allah like unto the thought of ignorance. They said, 'Is there for us any part in the government of affairs?' Say, 'All government belongs to Allah.' They hide in their minds what they disclose not to thee. They say, 'If we had any part in the government of affairs, we should not have been killed here.' Say, 'If you had remained in your homes, surely those on whom fighting had been enjoined would have gone forth to their deathbeds,' that Allah might bring about His decree and that Allah might test what was in your breasts and that He might purge what was in your hearts. And Allah knows well what is in the minds;
[3:155] پھر اُس نے تم پر غم کے بعد تسکین بخشنے کی خاطر اونگھ اُتاری جو تم میں سے ایک گروہ کو ڈھانپ رہی تھی۔ جبکہ ایک وہ گروہ تھا کہ جنہیں ان کی جانوں نے فکر مند کر رکھا تھا وہ اللہ کے بارہ میں جاہلیت کے گمانوں کی طرح ناحق گمان کر رہے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کیا اَہم فیصلوں میں ہمارا بھی کوئی عمل دخل ہے؟ تُو کہہ دے کہ یقیناً فیصلے کا اختیار کلیتہً اللہ ہی کو ہے۔ وہ اپنے دلوں میں وہ باتیں چھپاتے ہیں جو تجھ پر ظاہر نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں اگر ہمیں ذرا بھی فیصلے کا اختیار ہوتا تو ہم کبھی یہاں (اس طرح) قتل نہ کئے جاتے۔ کہہ دے اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو تم میں سے وہ جن کا قتل ہونا مقدر ہو چکا ہوتا، ضرور اپنے (پچھاڑ کھا کر) گرنے کی جگہوں کی طرف نکل کھڑے ہوتے۔ اور (یہ اس لئے ہے) تاکہ اللہ اسے کھنگالے جو تمہارے سینوں میں (پوشیدہ) ہے۔ اور تا کہ اسے خوب نتھار دے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اور اللہ سینوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے۔

[3:156] Those of you who turned their backs on the day when the two hosts met, surely it was Satan who sought to make them slip because of certain doings of theirs. But certainly Allah has already pardoned them. Verily, Allah is Most Forgiving, Forbearing.
[3:156] یقیناً تم میں سے وہ لوگ جو اُس دن پھر گئے جس دن دو گروہ متصادم ہوئے۔ یقیناً شیطان نے انہیں پھسلا دیا' بعض ایسے اعمال کی وجہ سے جو وہ بجا لائے اور یقیناً اللہ ان سے درگزر کرچکا ہے۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بہت برد بار ہے۔



[3:157] O ye who believe! be not like those who have disbelieved, and who say of their brethren when they travel in the land or go forth to war: 'Had they been with us, they would not have died or been slain.' This is so, that Allah may make it a cause of regret in their hearts. And Allah gives life and causes death and Allah is Mindful of what you do.
[3:157] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں سے متعلق کہا، جب انہوں نے زمین میں کوئی سفر کیا یا پھر غزوہ کے لئے نکلے، اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو (یوں) نہ مَرتے اور قتل نہ کئے جاتے۔ (انہیں مہلت دی جا رہی ہے) تاکہ اللہ اسے اُن کے دلوں میں ایک حسرت بنا دے۔ اور اللہ ہی ہے جو زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[3:158] And if you are slain in the cause of Allah or you die, surely forgiveness from Allah and mercy shall be better than what they hoard.
[3:158] اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل کئے جاؤ یا (طبعی موت) مر جاؤ تو یقیناً اللہ کی طرف سے مغفرت اور رحمت اُس سے بہت بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

[3:159] And if you die or be slain, surely unto Allah shall you be gathered together.
[3:159] اور اگر تم مر جاؤ یا قتل کئے جاؤ تو ضرور اللہ ہی کی طرف اکٹھے کئے جاؤ گے۔

[3:160] And it is by the great mercy of Allah that thou art kind towards them, and if thou hadst been rough and hard-hearted, they would surely have dispersed from around thee. So pardon them and ask forgiveness for them, and consult them in matters of administration; and when thou art determined, then put thy trust in Allah. Surely, Allah loves those who put their trust in Him.
[3:160] پس اللہ کی خاص رحمت کی وجہ سے تُو ان کے لئے نرم ہو گیا۔ اور اگر تُو تندخو (اور) سخت دل ہوتا تو وہ ضرور تیرے گِرد سے دُور بھاگ جاتے۔ پس ان سے دَرگزر کر اور ان کے لئے بخشش کی دعا کر اور (ہر) اہم معاملہ میں ان سے مشورہ کر۔ پس جب تُو (کوئی) فیصلہ کر لے تو پھر اللہ ہی پر توکل کر۔یقیناً اللہ توکل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔
[3:161] If Allah help you, none shall overcome you; but if He forsake you, then who is there that can help you beside Him? In Allah, then, let the believers put their trust.
[3:161] اگر اللہ تمہاری نصرت کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا ۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو کون ہے جو اس کے خلاف تمہاری مدد کرے گا؟ اور چاہئے کہ مومن اللہ ہی پر توکّل کریں۔

[3:162] And it is not possible for a Prophet to act dishonestly, and whoever acts dishonestly shall bring with him that about which he has been dishonest, on the Day of Resurrection. Then shall every soul be fully paid what it has earned; and they shall not be wronged.
[3:162] اور کسی نبی کے لئے ممکن نہیں کہ وہ خیانت کرے۔ اور جو بھی خیانت کرے گا وہ اپنی خیانت (کا بد نتیجہ) قیامت کے دن اپنے ساتھ لائے گا۔ پھر ہر نفس کو پورا پورا دیا جائے گا جو اس نے کمایا۔ اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

[3:163] Is he who follows the pleasure of Allah like him who draws on himself the wrath of Allah and whose abode is Hell? And an evil retreat it is!
[3:163] کیا وہ جو اللہ کی رضا کی پیروی کرے اس کی طرح ہو سکتا ہے جو اللہ کی ناراضگی لے کر لَوٹے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہو؟ اور وہ تو بہت بُری لَوٹ کر جانے کی جگہ ہے۔

[3:164] They have different grades of grace with Allah; and Allah sees what they do.
[3:164] وہ اللہ کے حضور مختلف درجوں میں بٹے ہوئے (لوگ) ہیں۔ اور اللہ اس پر جو وہ کرتے ہیں گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[3:165] Verily, Allah has conferred a favour on the believers by raising among them a Messenger from among themselves, who recites to them His Signs, and purifies them and teaches them the Book and Wisdom; and, before that, they were surely in manifest error.
[3:165] یقیناً اللہ نے مومنوں پر احسان کیا جب اس نے ان کے اندر انہی میں سے ایک رسول مبعوث کیا۔ وہ ان پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے وہ یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔



[3:166] What! when a misfortune befalls you — and you had inflicted the double of that — you say, whence is this? Say, 'It is from your own selves.' Surely, Allah has power over all things.
[3:166] کیا جب بھی تمہیں کوئی ایسی مصیبت پہنچے کہ تم اس سے دگنی (دشمن کو) پہنچا چکے ہو تو پھر بھی یہی کہو گے کہ یہ کہاں سے آگئی؟ تُو کہہ دے کہ یہ خود تمہاری ہی طرف سے ہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[3:167] And that which befell you, on the day when the two parties met, was by Allah's command; and this was so that He might distinguish the believers;
[3:167] اور جو تکلیف تمہیں اس دن پہنچی جب دو گروہ متصادم ہوئے تو وہ اللہ کے حکم سے تھی تاکہ وہ مومنوں کو ممتاز کردے۔

[3:168] And that He might distinguish the hypocrites. And it was said to them, 'Come ye, fight in the cause of Allah and repel the attack of the enemy;' they said, 'If we knew how to fight, we would surely follow you.' They were, that day, nearer to disbelief than to belief. They say with their mouths what is not in their hearts. And Allah knows well what they conceal.
[3:168] اور اُن لوگوں کو بھی جانچ لے جنہوں نے نفاق کیا۔ اور (جب) ان سے کہا گیا آؤ اللہ کی راہ میں قتال کرو یا دفاع کرو تو انہوں نے کہا کہ اگر ہم لڑنا جانتے تو ہم ضرور تمہارے پیچھے آتے۔ وہ اس دن ایمان کی نسبت کفر کے زیادہ قریب تھے۔ وہ اپنے مونہوں سے ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں۔ اور اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے جو وہ چُھپا رہے ہیں۔

[3:169] It is these who said of their brethren, while they themselves remained behind, 'If they had obeyed us, they would not have been slain.' Say, 'Then avert death from yourselves, if you are truthful.'
[3:169] وہ لوگ جنہوں نے اپنے بھائیوں سے متعلق کہا اور خود بیٹھے رہے کہ اگر یہ ہماری بات مانتے تو قتل نہ کئے جاتے۔ تُو کہہ اگر تم سچے ہو تو خود اپنے اوپر سے تو موت ٹال کر دکھاؤ۔

[3:170] Think not of those, who have been slain in the cause of Allah, as dead. Nay, they are living, in the presence of their Lord, and are granted gifts from Him,
[3:170] اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے گئے اُن کو ہرگز مُردے گمان نہ کر بلکہ (وہ تو) زندہ ہیں (اور) انہیں ان کے ربّ کے ہاں رزق عطا کیا جا رہا ہے۔
[3:171] Jubilant because of that which Allah has given them of His bounty; and rejoicing for those who have not yet joined them from behind them, because on them shall come no fear, nor shall they grieve.
[3:171] بہت خوش ہیں اس پر جو اللہ نے اپنے فضل سے اُنہیں دیا ہے اور وہ خوشخبریاں پاتے ہیں اپنے پیچھے رہ جانے والوں کے متعلق جو ابھی ان سے نہیں ملے کہ ان پر بھی کوئی خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے۔

[3:172] They rejoice at the favour of Allah and His bounty, and at the fact that Allah suffers not the reward of the believers to be lost.
[3:172] وہ اللہ کی نعمت اور فضل کے متعلق خوشخبریاں پاتے ہیں اور یہ (خوشخبریاں بھی پاتے ہیں) کہ اللہ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرے گا۔

[3:173] As to those who answered the call of Allah and the Messenger after they had received an injury — such of them as do good and act righteously shall have a great reward;
[3:173] وہ لوگ جنہوں نے اللہ اور رسول کو لبَّیک کہا بعد اس کے کہ انہیں زخم پہنچ چکے تھے، ان میں سے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے احسان کیا اور تقویٰ اختیار کیا بہت بڑا اجر ہے۔

[3:174] Those to whom men said, 'People have mustered against you, therefore fear them,' but this only increased their faith, and they said, 'Sufficient for us is Allah, and an excellent Guardian is He.'
[3:174] (یعنی) وہ جن سے لوگوں نے کہا کہ تمہارے خلاف لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں پس ان سے ڈرو تو اس بات نے ان کو ایمان میں بڑھا دیا۔ اور انہوں نے کہا ہمیں اللہ کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔

[3:175] So they returned with a mighty favour from Allah and a great bounty, while no evil had touched them; and they followed the pleasure of Allah; and Allah is the Lord of great bounty.
[3:175] پس وہ اللہ کی نعمت اور فضل لے کر لوٹے، انہیں تکلیف نے چُھوا تک نہیں۔ اور انہوں نے اللہ کی رضا کی پیروی کی۔ اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

[3:176] It is Satan who only frightens his friends; so fear them not but fear Me, if you are believers.
[3:176] یقیناً یہ شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے۔ پس تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو، اگر تم مومن ہو۔

[3:177] And let not those who hastily fall into disbelief grieve thee; surely, they cannot harm Allah in any way. Allah desires not to assign any portion for them in the life to come; and they shall have a severe punishment.
[3:177] اور تجھے دکھ میں نہ ڈالیں وہ لوگ جو کفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یقیناً وہ ہرگز اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اللہ یہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کا کچھ بھی حصہ نہ رکھے۔ اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب (مقدر) ہے۔

[3:178] Surely, those who have purchased disbelief at the price of faith cannot harm Allah at all; and they shall have a grievous punishment.
[3:178] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا وہ ہرگز اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اور ان کےلئے بہت درد ناک عذاب (مقدر) ہے۔

[3:179] And let not the disbelievers think that Our granting them respite is good for them; the result of Our granting them respite will only be that they will increase in sin; and they shall have an humiliating punishment.
[3:179] اور ہرگز وہ لوگ گمان نہ کریں جنہوں نے کفر کیا کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں یہ ان کے لئے بہتر ہے۔ ہم تو انہیں محض اس لئے مہلت دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور بھی بڑھ جائیں۔ اور ان کے لئے رُسوا کردینے والا عذاب (مقدر) ہے۔

[3:180] Allah would not leave the believers as you are, until He separated the wicked from the good. Nor would Allah reveal to you the unseen. But Allah chooses of His Messengers whom He pleases. Believe, therefore, in Allah and His Messengers. If you believe and be righteous, you shall have a great reward.
[3:180] اللہ ایسا نہیں کہ وہ مومنوں کو اس حال پر چھوڑ دے جس پر تم ہو یہاں تک کہ خبیث کو طیّب سے نتھار کر الگ کر دے۔ اور اللہ کی یہ سنّت نہیں کہ تم (سب) کو غیب پر مطلع کرے۔ بلکہ اللہ اپنے پیغمبروں میں سے جس کو چاہتا ہے چُن لیتا ہے۔ پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔ اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لئے بہت بڑا اَجر ہے۔
[3:181] And let not those, who are niggardly with respect to what Allah has given them of His bounty, think that it is good for them; nay, it is evil for them. That with respect to which they were niggardly shall be put as a collar round their necks on the Day of Resurrection. And to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth, and Allah is well aware of what you do.
[3:181] اور وہ لوگ جو اس میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا کیا ہے، ہرگز گمان نہ کریں کہ یہ ان کے لئے بہتر ہے۔ بلکہ یہ تو ان کے لئے بہت بُرا ہے۔ جس (مال) میں انہوں نے بخل سے کام لیا قیامت کے دن ضرور وہ اس کے طوق پہنائے جائیں گے۔ اور اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کی میراث ہے۔ اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔



[3:182] And surely Allah has heard the utterance of those who said, 'Allah is poor and we are rich.' We shall record what they have said, and their attempts to kill the Prophets unjustly; and We shall say, 'Taste ye the punishment of burning.'
[3:182] اللہ نے یقیناً اُن لوگوں کا قول سُن لیا جنہوں نے کہا کہ اللہ فقیر ہے اور ہم دولت مند ہیں۔ ہم ضرور اسے لکھ رکھیں گے جو انہوں نے کہا اور اُن کی انبیاءکی ناحق سخت مخالفت کو بھی۔ اور ہم کہیں گے کہ جلن کا عذاب چکھو۔

[3:183] That is because of that which your hands have sent on before yourselves, and the truth is that Allah is not at all unjust to His servants.
[3:183] یہ اس کی وجہ سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور جبکہ اللہ (اپنے) بندوں پر ادنیٰ سا ظلم کرنے والا بھی نہیں۔

[3:184] Those who say, 'Allah has charged us not to believe in any Messenger until he bring us an offering which fire devours.' Say, 'There have already come to you Messengers before me with clear Signs and with that which you speak of. Why, then, did you seek to kill them, if you are truthful?'
[3:184] وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ یقیناً اللہ نے ہم سے عہد لے رکھا ہے کہ ہم ہرگز کسی رسول پر ایمان نہیں لائیں گے مگر اس وقت جب وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لائے جسے آگ کھا جائے، تُو (ان سے) کہہ دے کہ مجھ سے پہلے بھی تو رسول تمہارے پاس کھلے کھلے نشان لا چکے ہیں اور وہ بات بھی جو تم کہتے ہو۔ پھر تم نے کیوں انہیں سخت تکلیفیں دیں، اگر تم سچے ہو۔

[3:185] And if they accuse thee of lying, even so were accused of lying Messengers before thee who came with clear Signs and books of wisdom and the shining Book.
[3:185] پس اگر انہوں نے تجھے جھٹلا دیا ہے تو تجھ سے پہلے بھی تو رسول جھٹلائے گئے تھے۔ وہ کھلے کھلے نشان اور (الٰہی) صحیفے اور روشن کتاب لائے تھے۔



[3:186] Every soul shall taste of death. And you shall be paid in full your rewards only on the Day of Resurrection. So whosoever is removed away from the Fire and is made to enter Heaven has indeed attained his goal. And the life of this world is nothing but an illusory enjoyment.
[3:186] ہر جان موت کا مزا چکھنے والی ہے۔ اور قیامت کے دن ہی تم اپنے بھرپور اجر دیئے جاؤگے۔ پس جو آگ سے دور رکھا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا تو یقیناً وہ کامیاب ہوگیا۔ اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کی عارضی منفعت کے سوا کچھ بھی نہیں۔

[3:187] You shall surely be tried in your possessions and in your persons and you shall surely hear many hurtful things from those who were given the Book before you and from those who set up equals to God. But if you show fortitude and act righteously, that indeed is a matter of strong determination.
[3:187] تم ضرور اپنے اموال اور اپنی جانوں کے معاملہ میں آزمائے جاؤ گے اور تم ضرور ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور ان سے جنہوں نے شرک کیا، بہت تکلیف دِہ باتیں سنو گے۔ اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو یقیناً یہ ایک بڑا باہمت کام ہے۔

[3:188] And remember when Allah took a covenant from those who were given the Book, saying, 'You shall make this Book known to the people and not conceal it.' But they threw it away behind their backs, and bartered it for a paltry price. Evil is that which they have purchased.
[3:188] اور جب اللہ نے ان لوگوں کا مِیثاق لیا جنہیں کتاب دی گئی کہ تم لوگوں کی بھلائی کے لئے اس کو کھول کھول کر بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں۔ پھر انہوں نے اس (میثاق) کو اپنے پس پشت پھینک دیا اور اس کے بدلے معمولی قیمت وصول کرلی۔ پس بہت ہی برا ہے جو وہ خرید رہے ہیں۔

[3:189] Think not that those who exult in what they have done, and love to be praised for what they have not done — think not that they are secure from punishment. They shall suffer a grievous chastisement.
[3:189] تُو اُن لوگوں کے متعلق جو اپنی کارستانیوں پر خوش ہو رہے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ اُن کی اُن کاموں میں بھی تعریف کی جائے جو انہوں نے نہیں کئے۔ (ہاں) ہرگز اُن کے متعلق گمان نہ کر کہ وہ عذاب سے بچ سکیں گے جبکہ اُن کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[3:190] And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth; and Allah has power over all things.
[3:190] اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت۔ اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
[3:191] In the creation of the heavens and the earth and in the alternation of the night and the day there are indeed Signs for men of understanding;
[3:191] یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں صاحبِ عقل لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں۔

[3:192] Those who remember Allah while standing, sitting, and lying on their sides, and ponder over the creation of the heavens and the earth: "Our Lord, Thou hast not created this in vain; nay, Holy art Thou; save us, then, from the punishment of the Fire.
[3:192] وہ لوگ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے پہلوؤں کے بل بھی اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے رہتے ہیں۔ (اور بے ساختہ کہتے ہیں) اے ہمارے ربّ! تُو نے ہرگز یہ بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ پاک ہے تُو۔ پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

[3:193] "Our Lord, whomsoever Thou causest to enter the Fire, him hast Thou surely disgraced. And the wrongdoers shall have no helpers.
[3:193] اے ہمارے ربّ! جسے تُو آگ میں داخل کردے تو یقیناً اُسے تُو نے ذلیل کر دیا۔ اور ظالموں کے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔

[3:194] "Our Lord, we have heard a Crier calling us unto faith, 'Believe ye in your Lord,' and we have believed. Our Lord, forgive us, therefore, our errors and remove from us our evils, and in death number us with the righteous.
[3:194] اے ہمارے ربّ! یقیناً ہم نے ایک منادی کرنے والے کو سُنا جو ایمان کی منادی کر رہا تھا کہ اپنے ربّ پر ایمان لے آؤ۔ پس ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے ربّ! پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کردے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ موت دے۔

[3:195] "Our Lord, give us what Thou hast promised to us through Thy Messengers; and disgrace us not on the Day of Resurrection. Surely, Thou breakest not Thy promise."
[3:195] اے ہمارے ربّ! اور ہمیں وہ وعدہ عطا کر دے جو تُو نے اپنے رسولوں پر ہمارے حق میں فرض کردیا تھا (یعنی میثاق النبییّن)۔ اور ہمیں قیامت کے دن رُسوا نہ کرنا۔ یقیناً تُو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

[3:196] So their Lord answered their prayers, saying, 'I will allow not the work of any worker from among you, whether male or female, to be lost. You are from one another. Those, therefore, who have emigrated, and have been driven out from their homes, and have been persecuted in My cause, and have fought and been killed, I will surely remove from them their evils and will cause them to enter Gardens through which streams flow — a reward from Allah, and with Allah is the best of rewards.'
[3:196] پس اُن کے ربّ نے اُن کی دعا قبول کرلی (اور کہا) کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ہرگز ضائع نہیں کروں گا خواہ وہ مَرد ہو یا عورت۔ تم میں سے بعض، بعض سے نسبت رکھتے ہیں۔ پس وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں دُکھ دئیے گئے اور انہوں نے قتال کیا اور وہ قتل کئے گئے، میں ضرور ان سے ان کی بدیاں دور کر دوں گا اور ضرور انہیں داخل کروں گا ایسی جنتوں میں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ (یہ) اللہ کی جناب سے ثواب کے طور پر (ہے) اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے۔

[3:197] Let not the moving about of the disbelievers in the land deceive thee.
[3:197] تجھے ہرگز دھوکہ نہ دے اُن لوگوں کا بستیوں میں آنا جانا جنہوں نے کفر کیا۔

[3:198] It is a small and brief advantage, then Hell shall be their abode. What an evil place of rest!
[3:198] تھوڑا سا عارضی فائدہ ہے۔ پھر ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔ اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔

[3:199] But those who fear their Lord shall have Gardens through which streams flow; therein shall they abide — an entertainment from Allah. And that which is with Allah is still better for the righteous.
[3:199] لیکن وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا ان کے لئے جنّتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ (یہ) اللہ کی طرف سے ان کی مہمانی کے طور پر (ہوگا) اور وہ جو اللہ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے لئے بہت ہی اچھا ہے۔

[3:200] And surely among the People of the Book there are some who believe in Allah and in what has been sent down to you and in what was sent down to them, humbling themselves before Allah. They barter not the Signs of Allah for a paltry price. It is these who shall have their reward with their Lord. Surely, Allah is swift to take account.
[3:200] اور یقیناً اہل کتاب میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر بھی جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے اور جو اُن کی طرف اتارا گیا تھا اللہ کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے۔ وہ اللہ کی آیات معمولی قیمت کے بدلے نہیں بیچتے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے اُن کا اَجر اُن کے ربّ کے پاس ہے۔ یقیناً اللہ حساب (لینے) میں بہت تیز ہے۔
[3:201] O ye who believe! be steadfast and strive to excel in steadfastness and be on your guard and fear Allah that you may prosper.
[3:201] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! صبر کرو اور صبر کی تلقین کرو اور سرحدوں کی حفاظت پر مستعد رہو۔ اور اللہ سے ڈرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔